ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں صندوق سے برآمد

3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں صندوق سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)سوات  کے علاقے  تیرنگ شموزی سے لاپتہ 2بچوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے مل گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے تیرنگ شموزی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ سامنے آیا، جہاں تین دن قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائیوں کی لاشیں اپنے ہی گھر کی چھت پر رکھے ایک صندوق سے برآمد ہوئیں۔

 پولیس  کے مطابق عبدالرشید اور احمد خان نامی دو کمسن بھائی تین دن قبل اچانک اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے، اہلخانہ نے اپنے طور پر بچوں کی کافی تلاش کی تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا۔

 گزشتہ روز بچوں کی تلاش کے دوران گھر کی چھت پر موجود ایک پرانے صندوق کو کھولا گیا تو دونوں بھائی اس میں مردہ حالت میں پائے گئے،مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں بچوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 پولیس  نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا  ہے۔

 واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ ایک ناگہانی حادثہ ہےیا اس کے پیچھے کوئی مجرمانہ سرگرمی کارفرما ہے۔

 دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقے دانہ سر میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
 ڈی سی شیرانی ولی خان کاکڑکے مطابق ضلعی انتظامیہ شیرانی کی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حادثے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔

  

 
 

Ansa Awais

Content Writer