ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید سے استعفیٰ کا مطالبہ

شیخ رشید سے استعفیٰ کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) فاروق آباد ٹرین حادثہ، وفاقی وزیر شیخ رشید کے استعفی کے مطالبہ کی قرارداد جمع کرواتے ہوئے لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کاکہناہےکہ افسوسناک واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بھی درج ہونا چاہئے۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی کا ایوان فاروق آباد ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہےجبکہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ٹرین حادثے میں 19سکھ یاتریوں کی بھی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہےاور ٹرین اور وین کے درمیان حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے پیش آیاجبکہ ٹرین حادثے کی ذمہ دارریلوے انتظامیہ اور وزیرریلوے شیخ رشید ہیں۔انھوں نےکہاکہ شیخ رشید نے ریلوے کو سیاسی اکھاڑہ بنادیا ہےاگر کسی اور ملک میں ایسا حادثہ ہوتا تو وزیر شرمندگی سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاتا جبکہ قوم کو شیخ رشید کے لیکچر اور باتیں نہیں سننی۔

واضح رہے فاروق آبادریلوےاسٹیشن کےقریب سکھ یاتریوں کی کوسٹرٹرین کی زدمیں آگئی۔حادثےکےنتیجےمیں19یاتری ہلاک ہوگئے۔ترجمان ریلوےکےمطابق پھاٹک نہ ہونےکی وجہ سےحادثہ پیش آیا۔ سکھ یاتری پشاورسےننکانہ اورپھرسچاسوداجارہےتھے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کراچی سےلاہورجارہی تھی۔
ریسکیواورریلوےکی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچیں، تمام زخمیوں اورہلاک افرادکواسپتال منتقل کردیا۔ وزیرریلوےشیخ رشیدنےواقع کانوٹس لیتےہوئےڈویژنل انجینئرکومعطل کردیااورافسران سےرپورٹ طلب کرلی۔ صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےٹرین حادثےپراظہارافسوس کیا اور زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکاحکم دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer