ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی اور وسطی پنجاب میں اگلے تین روز شدید دھند پڑے گی؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

جنوبی اور وسطی پنجاب میں اگلے تین روز شدید دھند پڑے گی؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این ڈی ایم اے نے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا  ۔ 

 این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقو ں میں شدید دھند متوقع ہے۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ کے علاقوں خصوصاً سکھر کے اطراف اور اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ہیں۔ 

دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہے، جس کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں، شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ڈرائیور حضرات رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ 

 این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے تمام ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی اور متعلقہ اداروں کو ضروری معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔