ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کیلئےبڑی بیٹھک بلانےکا فیصلہ

سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کیلئےبڑی بیٹھک بلانےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب سیف : ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سیاستدانوں، وکلا اور دانشوروں کی بڑی بیٹھک بلانےکا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل ڈائیلاگز کمیٹی کی قومی سطح کی کانفرنس اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگی جس میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی،جے یو آئی اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

ایم کیوایم، ق لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی ،اےاین پی اور دیگر جماعتوں بھی اس قومی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی تحریک تحفظ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے گی۔

قانون دان،پارلیمنیٹرینز،دانشور اور ٹیکنوکریٹس سیاسی صورتحال سے متعلق نقطہ نظرپیش کریں گے،فواد چوہدری،عمران اسماعیل اور محمودمولوی نے دعوت کے لئے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
اس حوالے سے فوادچوہدری کاکہناہے کہ کانفرنس کا مقصد سیاسی بحران کا حل تلاش کرنااور قومی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے،سیاسی ایشوز پر تمام جماعتوں میں ہم آہنگی لانا چاہتے ہیں،یہی ہمارا ایجنڈا ہے،ہم نے ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر قومی فریضے کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔