ویب ڈیسک:مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا۔
مسلم لیگ ( ن) کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا جس کے تحت مریم نواز پارٹی کی سینئر نائب صدر ہوں گی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی صدر کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا 'چیف آرگنائزر' بھی مقرر کیا ہے، انہیں پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ تمام سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔