ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے کے گٹر میں گرنےکاسانحہ؛ عالی ظرف مئیرمرتضیٰ وہاب نے مکمل ذمہ دار قبول لی

Murtaza Wahab, City42 , apology, Nipa Chorangi incident,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کے مئیر نے انسانیت پرستی اور گرض شناسی کی نئی مثال قائم کر دی۔ مرتضی وہاب نے کراچی کے ایک گٹر کے کھلے مین ہول مین والدین کی موجودگی میں بچے کے گر جانے کی ذمہ داری خود قبول کر لی اور مرنے والے بچے کے والدیں، شہر کے لوگوں سے معافی مانگ لی۔

   مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا، نیپا چورنگی کے  واقعے پر بچے کے لواحقین سے معافی مانگتا ہوں،  میں مانتا ہوں کہ میئر  کی حیثیت سے میں کامیاب نہیں ہوسکا: 
 نوجوان  میئر  مرتضیٰ وہاب نے نیپا  چورنگی پر ایک سٹور کے سامنے گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر کہا ہے کہ کراچی کی پوری انتظامیہ کی طرف سےمعافی کا طلب گار ہوں۔ 

میئرکراچی مرتضٰی وہاب بچےابراہیم کےگھر جاکر  بچےکےاہلخانہ سےدلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

میئر مرتضیٰ وہاب  کے ترجمان کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی جو بھی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اس کےخلاف کارروائی کی جائےگی اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچاؤ کے لیے منظم اقدامات کیے جائیں گے۔

ابتک سامنے آنے والے حقائق کے مطابق ایک ویڈیو سے نشاندہی ہوئی کہ میں نیپا پر نجی اسٹورکے باہر موجود گٹر کا ڈھکن ایک ڈمپر گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا۔
 نیپاچورنگی پر کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی  جوسی سی ٹی وی سامنے آئی، اس سے معلوم ہوا کہ بچے کی والدہ ساتھ تھیں، والد بالکل قریب تھے، والدہ نے بچے کا ہاتھ تھامے نہیں رکھا، بچہ بھاگتے ہوئے آگے بڑھا تو کھلے مین ہول میں گر گیا۔ 
نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی۔
 بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ انہوں نےجاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے معافی مانگی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ننھے ابراہیم کے ساتھ پیش آیا، ابراہیم کی والدہ کی چیخوں پر میرے پاس الفاظ نہیں، میں بچے کے گھر والوں سے معافی مانگتاہوں، بطور میئر کامیاب نہیں ہوسکا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی میں ابراہیم کےگھر پرگیا اور والد، دادا اور خاندان سے ملاقات کی، ابراہیم کے دادا نے خواہش کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

میئر کراچی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے  واقعے کے حوالے سے صبح اجلاس بلایا تھا، ہم نے سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ انجینئر،کے ایم سی کے متعلقہ سینیئر ڈائریکٹر ، ضلعی مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر  سمیت ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے نکلتے اور پھر والد کی طرف دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران بچہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔