سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے بارے میں کل خبریں آئی تھیں کہ انہیں پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی بہن کے ذریعہ خاص پیگام بھیج کر خاص ٹاسک دیا ہے۔ آج وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کے متعلق زیادہ سرپرائزنگ نیوز آ گئی۔
ہمیشہ باخبر رہنے والے سینیٹر فیصل واوڈا نےآج تین دسمبر کو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے انکشاف سے تہلکہ مچا دیا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ "وزیراعلیٰ نہیں بچےگا۔"سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اُن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی تہلکہ مچا دینے والی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ نہ وزیراعلیٰ بچے گا نہ 9 مئی والے، بدمعاشی پر ڈبل جواب ملےگا اور ملاقات بھی بند ہوجائےگی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا، عزت کے بدلے عزت، پیار کے بدلے پیار اور بدمعاشی کے بدلے ڈبل بدمعاشی ہوگی، 9 مئی والے اب خیر منائیں۔
کل بانی سے ملاقات کرن کے باہر آنے کے بعد بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لئے خاص ہدایات دی ہیں جو وہ صرف سہیل آفریدی کو ہی بتائیں گی۔
آج اس انکشاف کے ردعمل میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات میں کوئی سیاسی پیغام دیا گیا ہے تو وکلا اور بہنوں سے ملنے کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا، "ایسی کی تیسی، ذہنی مریض، اندھے اور بہرے سُن لیں کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات اور حال احوال لینے کی اجازت ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اسی طرح وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے، اگر فیملی یا وکیلوں کی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہیں تو انہیں بھی بند کردیا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وکلا نے کیس کے سوا کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ ملاقاتیں بھی بند کر دی جائیں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’جیتی ہوئی افواج اور ان کے سپہ سالار کے بارے میں مزید بکواس برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ بکواس کرنے والوں کی زبان کو لگام دی جائے گی۔‘
سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا، ’یہ ذہن کی گندگی ہے، بلا وجہ اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی جو سازش ہے اس کو سختی سے روکا جائے گا۔ پیار کے بدلے ڈبل پیار اور عزت کے بدلے دگنی عزت دی جائے گی، اسی طرح بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے دیا جائے گا‘۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’"اشتعال انگیزی کرنے والی" اب اس دوراہے پر ہے کہ اُس کی واپسی مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا‘۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اُن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت اب سب اپنی خیر منائیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ نوٹی فکیشن نوٹی فکیشن کرنے والوں کو کہا تھا کہ جلد آ رہا ہے، اب اس کو رول کر کے حلق سے نکالنے کی تیاری کر لیں‘۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے 29 روز بعد بھائی سے 20 منٹ کی ملاقات کی اور باہر آکر بتایا تھا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم وہ شدید غصے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ مجھ پر ذہنی ٹارچر کررہے ہیں۔ عظمیٰ خان کی مختصر ملاقات کے بعد خود انہوں نے اور ان کے ساتھ علیمہ خان نے میڈیا کیمروں کے سامنے بہت تفصیل سے بہت سی باتیں کیں، ان باتوں کو روایتی حریف ملک بھارت میں مودی نواز میڈیا نے بہت بڑھا چڑھا کر شائع کیا۔ بھارت کا میڈیا چندروز پہلے علیمہ خان کی اڈیالہ جیل والی سڑک پر مختصر دھرنے کے دوران کہی ہوئی باتوں کو بنیاد بنا کر عمران خان کے جیل مین فوت ہونے کی جھوٹی افواہیں پھیلا چکا تھا، ان افواہوں کو بنیاد بنا کر بعد میں علیمہ خان نے اور پی ٹی آئی کے دوسرے لیڈروں نے عمران خان کی صحت کے متعلق تشویش ہونے کے دعوے کئے اور ان سے ملاقات کروانے کے لئے منگل کے روز خیبر پکتونخوا سے جتھے لے کر اڈیالہ جیل آنے کا پروگرام بنایا۔ کل جب عظمیٰ خان کی ملاقات ہو گئی تو بانی کی صحت کے متعلق ساری تشویش فرضی نکلی لیکن جیل سے باہر آ کر عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے نئی متنازعہ باتیں کر دیں، جن میں بانی کے سہیل آفریدی کو خاص ذمہ داری دینے اور افغانستان کی حمایت کرنے جیسی باتیں بھی شامل تھیں۔