علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نئے جرمانوں کے اطلاق کے پہلے ہی دن تاریخ کا سب سے بڑا مالی ریکارڈ قائم ہوگیا۔
صوبے بھر میں ایک ہی روز میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے کے چالان کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 40636 ٹریفک چالانز کیے گئے جبکہ 15428 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ اسی طرح 4388 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
موٹر وہیکل آرڈیننس میں حالیہ ترامیم کے بعد اب تک 4 لاکھ 4713 چالانز کیے جا چکے ہیں جن سے 49 کروڑ 52 لاکھ روپے کے جرمانے وصول ہوئے، جبکہ 63 ہزار گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں اضافے کے تناظر میں سسٹم کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا گیا ہےجبکہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کے اندراج کو صوبے بھر میں روک دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ان اعداد و شمار میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ای چالانز شامل نہیں ہیں۔