ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانیہ میں پبلک لسٹڈ کمپنی کے ذریعے 10 لاکھ پاؤنڈ اکٹھے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی نے فنڈز 2014 سے2022 تک اکٹھے کیے تاہم فنڈز ای سی پی میں ظاہر نہیں کیے گئے۔فنڈز یو کے میں موجود کمپنی کے ذریعے اکٹھےکیے گئے، حکومت برطانیہ کو صرف5 لاکھ 64 ہزار پاونڈز کاریکارڈ جمع کرایا گیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پبلک لسٹڈ کمپنی سے فنڈز اکٹھے کرنا غیرقانونی ہے۔ پبلک لسٹڈ کمپنی کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ پاؤنڈز اکٹھے ہوچکے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ برطانوی کمپنی سے ملنے والا پیسہ بینکنگ چینل سے آیا ، ای سی پی کے ساتھ تفصیلات شئیر کی جاچکی تھیں اور جو فنڈز اکٹھے ہورہے ہیں وہ آئندہ مالی سال میں ظاہر کیے جائیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ برطانوی کمپنی پبلک لسٹڈ ہے مگر وہاں بتادیا گیا تھا کہ یہ فنڈ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوںگے۔

سیاسی جماعت کا غیرملکی پبلک لسٹڈ کمپنی سے فنڈز لینا غیرقانونی ہے؟ سوال پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے جواب دینے سے گریز کیا۔