ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادی ائیرپورٹ پر’’پھڑی‘‘ گئی۔۔پوتے نے سامان میں توپ کے گولے رکھ دئیے

دادی ائیرپورٹ پر’’پھڑی‘‘ گئی۔۔پوتے نے سامان میں توپ کے گولے رکھ دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکا  کی ریاست الاباما کے  ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک مسافر  دادی اماں کے سامان سے امریکی خانہ جنگی (سول وار) کے دور سے تعلق رکھنے والے پانچ چوری شدہ توپ کے گولے برآمد ہوئے، جو اس کے پوتے نے سامان میں چھپا کر رکھے تھے اس نوعیت کا تاریخی اور چوری شدہ نوادرات کا معاملہ پہلی بار سامنے آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاباما کے  گلف شورز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے مطابق 18 جولائی کو ایک اہلکار نے ایکس رے اسکیننگ کے دوران سوٹ کیس میں ایک مشتبہ بڑی شے دیکھی۔ تلاشی لینے پر کاغذی تولیوں میں لپٹے ہوئے 5 چھوٹے توپ کے گولے ملے، جس کے بعد فوری طور پر سپروائزر کو اطلاع دی گئی۔ٹی ایس اے اہلکار جسٹن ڈوپری نے بتایا کہ انہوں نے پہلے غیر فعال دستی بم اور تربیتی گولہ بارود ضرور دیکھا تھا، لیکن اس نوعیت کا تاریخی اور چوری شدہ نوادرات کا معاملہ پہلی بار سامنے آیا۔ برآمد ہونے والے گولے غیر فعال تھے اور ان میں کوئی دھماکا خیز مواد موجود نہیں تھا۔ تاہم، توپ کے گولے فوجی گولہ بارود شمار ہوتے ہیں، اسلئے انہیں طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

  الاباما سٹیٹ پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ گولے تاریخی فورٹ مورگن سے چرائے گئے تھے۔ قلعے کے عملے کی جانب سے لگائے گئے مخصوص رنگی نشانات کی مدد سے ان کی شناخت کی گئی، جبکہ یہ بھی تصدیق ہوئی کہ یہ امریکی خانہ جنگی کے دور کے آثار ہیں۔بالڈون کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ایک کم عمر لڑکے نے یہ گولے فورٹ مورگن کے اسٹوریج ایریا سے چرائے اور اپنی دادی کے چیک اِن بیگ میں رکھ دیئے۔ دادی نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ سامان میں موجود توپ کے گولے چوری شدہ تھے۔یہ منفرد نوعیت کا کیس پہلی دفعہ منظرعام پر آیا ہے۔