سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال نقب زنی کی وارداتوں میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سال 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران نقب زنی کے 1865 مقدمات درج ہوئے، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران نقب زنی کی 1139 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 201، رواں سال نقب زنی کی 141 وارداتیں ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 576، رواں سال نقب زنی کے 322 مقدمات درج کئے گئے۔ اسکے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 132، رواں سال بھی نقب زنی کی 132 وارداتیں رپورٹ، صدر ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کے 322، رواں سال 236 مقدمات کا اندراج ہوا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کی 210، رواں سال 72 وارداتیں ہوئیں ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 424، رواں سال نقب زنی کے 236 مقدمات درج کئے گئے۔