ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: باغوں کے شہر میں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث شہر حبس کا زور ٹوٹ گیا ، مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں کے ساتھ  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
جیل روڈ، مال روڈ، شملہ پہاڑی، ڈی ایچ اے فیز 6 اور دیگر علاقوں میں بادل نمودار ہیں اور موسم نسبتاً خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے4 گھنٹوں کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کےچھٹے سپیل بارےالرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون سسٹم کیساتھ کل سےمغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی،4سے7اگست کےدوران بیشتراضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔
لاہور،شیخوپورہ سمیت دیگراضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے،لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
6اگست کوجنوبی پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شدید بارشوں سےبڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ،پی ڈی ایم اے کی سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔