بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) جس نے سندھ حکومت گرانی ہے آئے اور گرا کر دکھائے، ہمیں آنکھیں نہ دکھائے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ اپوزیشن بغیر تحقیق کے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو پہچانے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک میں ہمیں نہیں حکومت کو شکست ہوئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ درحقیقت اکثریت کھوچکے ہیں، اچھا ہے کہ مستعفیٰ ہوجائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 6 حاصل بزنجو پر نہیں لگایا جاسکتا، پریس کانفرنس میں چیئرمین پی پی نے مزید بتایا کہ آرٹیکل 6 کا مقدمہ کن کن پر لاگو ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے استفسار کیا وہ کون لوگ تھے جنھوں نے پی پی سنیٹرز کو خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے جلد آئینی ترمیم لائیں گے۔