ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر سے بند بھاگ گئے، ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن۔۔۔

چڑیا گھر سے بند بھاگ گئے، ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نجی چڑیا گھر سے 8 بندر بھاگ گئے۔  ریسکیو کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی تربیت کی قلعی کھل گئی۔ مفرور بندروں نے ریسکیوورز کو ناکوں چنے چبوا دیئے  لیکن ان کے ہاتھ نہیں آئے۔

گوجرانوالہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نمیں ایک امیر مکین نے چھوٹا سا "چڑیا گھر" بنا رکھا ہے جہاں قید جانوروں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔ 

سوسائٹی کے مکین کی قید سے عاجز  بندروں کا آج داؤ چل گیا اور وہ اپنے پنچجروں سے نکل کر بھاگ گئے۔

 بندروں کے مالک اور سوسائٹی کی انتظامیہ نے فوراً عیسکیو 1122 کے ریسکیوورز کو طلب کر لیا، ریسکیوورز اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملہ نے مل کر بہت کوشش کی، بندروں کی لوکیشن تو سوسائٹی کے ملازموں کی نطر میں تھی لیکن ان کو پکڑنا ریسکیو کے اہلکاروں کے بس سے آگے کا ٹاسک نکلا۔

 بندر ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکین کے  پنجروں سے نکل کر بھاگے تو اپنی عادت کے مطابق درختوں پر چڑھنے کی بجائے قریبی مکانوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔  مکانات کی چھتوں پر چڑھے ہوئے بندروں کو قابو کرنے کے لئے ریسکیو اہلکار کوششین کر رہے ہیں لیکن وہ ایک سے دوسری عمارت پر چڑھ جاتے ہیں۔ 

 آخری اطلاعات ملنے  تک صرف دو بندروں کو پکڑا جاسکا ہے۔ 6  بندر تاحال آزادی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقامی صنعتکار نے چڑیا گھر بنایا ہوا تھا، جہاں سے یہ بندر فرار ہوئے۔

رات ہونے پر کم روشنی کے باعث بندروں کو پکڑنے کا آپریشن صبح تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔