ویب ڈیسک: شہربھرمیں صبح سویرےدرجہ حرارت26ڈگری ریکارڈ کیا گیا، دوپہر میں گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبرپرموجود ہے،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح167ریکارڈ،ذکی فارم کےاطراف آلودگی کی شرح208ریکارڈ،پولوگراؤنڈ189،ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح187ریکارڈ کی گئی۔
اگر بات کریں ملک کے دیگر حصوں کی تو محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور گرم رہا، چھور، نوابشاہ، ٹنڈو جام اور تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔