لاہور دھرنوں کا گڑھ بن کر رہ گیا

لاہور دھرنوں کا گڑھ بن کر رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف داتا درباد کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، ٹریفک کا نظام درہم برہم۔

فیض آباد میں ہونے والے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور دیگر علماء کی جانب سے دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کو معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر من وعن عمل کرنے کیلئے بروز بدھ دوپہر 2بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔

 دھرنے کی وجہ سے داتا دربار جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کردئیے گئے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، داخلی راستوں پر بیرئیر اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی، شرکاء کی جامہ تلاشی کے بعد دھرنے میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:ٹریفک جام ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

دھرنے کرنے والے اپنے مطالبات کی مظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں ، جس سے شہر بھر کا سکون تبا ہ و برباد ہو کر رہ گیاہے ،ایک طرفتحریک لبیک پاکستان کے کارکن  جو  نعرہ لگاتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئے ہیں تو وہی  دوسری طرف محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ویکسی نیٹرز دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کی منظوری کی آس لئے ڈی جی آفس میں بھرپور احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

مزید دیکھنے کیلئے ویڈیوں پر ضرور کلک کریں:

 اداروں میں ملازمین کے مطالبات کو دھرنوں کے بعد ہی منظور کرنا رواج سا بنتا جارہاہے،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سے سڑکوں پر نکل آئے۔ ملازمین نےگورنر ہاوس کےباہر ہاتھوں میں

پلے کارڈاٹھائے، شدید نعرے بازی بھی کی.

صدر ایپکا نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 27 اپریل کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ایپکا ملازمین نے حکومت کے سامنے مطالبات پیش کرتے ہوئےکہاکہ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے.

شاہدرہ کے علاقے سعید پارک میں کئی ماہ سے سیوریج سسٹم نہ بنایا جا سکا،مکین حکام کے خلاف سراپا احتجاج،سوئی گیس روڈ کے مکین گندگی کو ختم کرو،سیوریج سسٹم بنا کر دو کے نعرے لگاتے رہیں ، جہاں کی گلیاں جوہڑ کے مناظر پیش کر رہی ہیں، ابلتے گٹروں کے گندے پانی سے گزرنے کا راستہ تک نہیں، مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اینٹیں رکھ کر گزرنے کا راستہ بنایا ہوا ہے ۔

ویڈیو دیکھئے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:

شہر میں مسلسل جاری دھرنے اچھےخاصے مالی اور جانی نقصان کا سبب بن رہے ہیں، آل پاکستان منی مزدا ایسوسیشن نے اپنے مطالبات کے حق میں بابوصابو انٹرچینج کے اطراف میں مزدا گاڑیاں کھڑی کر دیں۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا بابو صابو پر دھرنا، مسافر رل گئے

آل پاکستان منی مزدا یونین ایسوسی ایشن نے سی ٹی او رائے اعجاز کی ٹول ٹیکس کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا، بند سڑکیں کھلنے سے مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔

مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:  پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم، بند سڑکیں کھل گئیں

لبرٹی چوک میں جماعت اسلامی لاہور کے کارکنان کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔