پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم، بند سڑکیں کھل گئیں

پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم، بند سڑکیں کھل گئیں
کیپشن: City42 - Mazda Association Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) آل پاکستان منی مزدا یونین ایسوسی ایشن نے سی ٹی او رائے اعجاز کی ٹول ٹیکس کے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا، بند سڑکیں کھلنے سے مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔

آل پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن ٹرک اڈا سے لیکر بابو صابو تک اضافی ٹول پلازہ کی تعمیر اور ٹول ٹیکس کے نام پر 210 روپے فیس لینے کے خلاف کیے جانے والا احتجاج سی ٹی او رائے اعجاز کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کی جانب سے مظاہرین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ٹرک اڈا سے لیکر بابو صابو تک تعمیر شدہ اضافی ٹول پلازوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مظاہرین نے بتایا کہ ایک مطالبہ تسلیم کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کیلئے سی ٹی او نے یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ لاہور کے مشہور پلازہ میں آگ لگ گئی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

احتجاج کے باعث بند روڈ، شیرا کوٹ، موٹر وے، بتی چوک اور لاہور شیخوپورہ روڈ بند رہی، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، احتجاج ختم ہونے کے باعث مسافروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔