جنید ریاض : سکولوں میں تعینات ہزاروں سنگل ٹیچرز کیلئے اچھی خبر، آئندہ ای ٹرانسفر میں سنگل سکول ٹیچر کو بھی تبادلے کی اجازت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سکولوں میں عرصہ دراز سے تعینات سنگل ٹیچر کو پالیسی کے مطابق تبادلے کی اجازت نہیں تھی، تاہم اب پالیسی میں تبدیلی کرکے سنگل ٹیچر کو تبادلے کی اجازت دی جائے گی۔ متعلقہ سکولوں سے تبادلہ کروانے والے اساتذہ کی جگہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی اپوائنمنٹ کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی 16 ہزار اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کا اعلان کررکھا ہے, محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ریکروٹمنٹ کے ساتھ ای ٹرانسفر بھی ایک ہی وقت میں کھول دی جائے گی.