سٹی42:بادل نے ایک بار پھر لاہورکا رخ کرلیا، شہرکےمختلف علاقوں میں بونداباندی شروع ہوگئی۔
چونگی امرسدھو،کچاجیل روڈ میں بونداباندی جاری جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بونداباندی ہورہی ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کی کہ خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشیں ہونگی، پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی، بہاؤالدین، گجرات ،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
لاہور قصور شیخوپورہ سیالکوٹ نارووال میانوالی خوشاب سرگودھا جھنگ ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہوں گی۔
6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان بھکر لیہ ملتان بہاولپور بہاولنگر راجنپور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
مری گلیات اور راولپنڈی میں بارشوں کے باعث ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔