ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے  سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ۔ 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے  سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔ ۔

صدرِ مملکت کی صحافتی تنظیم کاؤنسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کے نو منتخب صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوئے کہا صحافتی اقدار، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور قومی مفاد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ میڈیا کا تعمیری کردار قومی یکجہتی اور جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے

وزیراعظم نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔

 وزیراعظم  نے صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔امید ہے کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور قومی مفاد کے تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔حکومت آزادیٔ صحافت کے فروغ اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے   سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان اور  عہدیداران کو مبارکباددی ۔ 

 وزیراعلی مریم نواز شریف نے    سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیواور  دیگر  کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا 
امید ہے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیدار آزاد، ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سی پی این ای قیادت سے قومی مفاد کے تحفظ میں مؤثر کردار کی توقع ہے۔


ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے  سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار  کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ نومنتخب قیادت صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود میں صحافی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔نومنتخب صدر کاظم خان ،سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو اور فنانس سیکرٹری عارف بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔سینئر نائب صدر ایاز خان ،نائب صدور شکیل ترابی اور انور ساجدی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں