سٹی 42: این ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ۔
مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔ نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔ لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے ۔ نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، پاراچنار، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے ۔
گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں 2 سے 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے ۔
گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، چترال، سوات، کوہستان، مظفرآباد، وادی نیلم، باغ، راولاکوٹ اور گردونواح میں اچانک سیلابی صورتحال اور جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے۔بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز اور برف پگھلنے سے گلیشیائی جھیل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، نشیبی اور حساس علاقوں کے رہائشی محتاط رہیں۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے بہاؤ سے سڑکیں بند اور آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ چھوٹے پل، آبپاشی کے نظام، چراگاہوں اور مقامی آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سیلابی پانی یا کمزور پل عبور نہ کرنے کی ہدایت کردی
شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں
مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں
بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ کم اور سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں
کمزور تعمیرات کو جزوی نقصان اور ٹریفک کی عارضی بندش کا خدشہ
پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث سفر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں
شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاط برتیں
آندھی اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں
مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں