ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی

سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزارت حج و عمرہ کی جانب سے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری  کردی گئیں ۔ 

12 سال سے 15 سال والوں کو حج کی اجازت مل گئی  ۔ سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر کے افراد پر حج پابندی کے احکامات واپس لے  لیے ۔ پرانی پالیسی کے تحت اب 12 سال سے کم عمر کے بچے حج کو فریضہ ادا نہیں کر سکیں گے۔جن کے ویزے منسوخ ہوئے انکو دوبارہ پراسس کیا جائے گا۔سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی.

 پی اے اے  کے مطابق سابقہ پالیسی بحال، 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قراردیے گئے ۔ 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل حج 2026/ پندرہ سال کی عمر کے بچوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی  لگا دی گئی تھی ۔ سعودی حکومت نے 15سال سے کم عمر بچوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی کردی اور  15سال سے کم عمر بچوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی کا ہدایت نامہ جاری  کیا تھا ۔ وزارت حج حکام نے کہا تھا کہ پندرہ سال یا اس سے کم بچے حج ادا نہیں کر سکتے ،سعودی عرب نے پاکستان بھر کے  15سال یا  کم عمر کے بچوں کے ویزے کینسل کر دیے  تھے ۔ جس کے بعد ہدایات جاری ہوئی تھیں کہ ایئر پورٹس پر 15سال سے کم عمر بچوں کی بورڈنگ نہیں ہوگی