ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی اور مٹی کے طوفان کی پیشگوئی،  ہائی الرٹ جاری

آندھی اور مٹی کے طوفان کی پیشگوئی،  ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے بالائی علاقوں میں موسم نے خطرناک رخ اختیار کرنے کا اشارہ دے دیا ہے، جہاں تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام نے شہریوں کو پیشگی خبردار کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بالائی سندھ میں گرد آلود آندھی اور مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج (2 مئی) کی شام سے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے اثرات کے تحت 2 اور 3 مئی کو بالائی سندھ میں شدید گرد آلود ہوائیں اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، خصوصاً بجلی کے کھمبوں، بڑے بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں جاری گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو وقتی ریلیف مل سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں اور کٹائی کے عمل کی حفاظت یقینی بنائیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے کا عملہ مکمل طور پر متحرک ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔