ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیمہ انڈے بنانے کی آسان ترکیب

قیمہ انڈے بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قیمہ انڈے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

 درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، لہسن ادرک کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے۔

  گرم مصالحہ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر ۳؍ عدد (کٹے ہوئے)، نمک حسب ِ ضرورت، زیرہ بھنا اور کُٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ۔

ہری مرچ ۳؍ عدد کٹی ہوئی، ہرا دھنیا کٹا ہوا ۲؍ بڑا چمچہ، انڈے ۳؍ عدد (پھینٹے ہوئے)، ادرک (کٹی ہوئی) حسب ِ ضرورت۔

اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، قیمہ، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں۔

پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کریں۔ اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھانک کر قیمہ گلنے تک پکائیں اور پھر اس میں انڈے پھینٹ کر یکجا کرلیں۔

آخر میں ٹماٹر (گول قتلوں کی شکل میں)، گرم مسالہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر ۵؍ منٹ تک دَم پر رکھ دیں۔

  لیجئے، مزیدار قیمہ انڈہ تیار ہے، گرما گرم نان یا خمیری روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔