ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکاکراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ،یبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ جبکہ عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔

 اسی ہی طرح پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ تاخیر ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ جبکہ شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرینوں کے شیڈول میں گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔