ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں فضائی بحران، 120 پروازیں منسوخ

ملک بھر میں فضائی بحران، 120 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور خطے کی صورتحال کے اثرات اب ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں، جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے مسافروں کی کمی کے باعث اندرون ملک کرایوں میں 15 سے 20 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے، تاہم اس کے باوجود سفر کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں اندرون و بیرون ملک جانے اور آنے والی 120 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ ان منسوخیوں میں مقامی اور بین الاقوامی دونوں روٹس شامل ہیں۔

فضائی آپریشن پر اثرات کے باعث کراچی، اسلام آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے چلنے والی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے 27 پروازیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 18 پروازیں منسوخ ہوئیں ۔
اسی طرح  اسلام آباد ائیرپورٹ سے 21 پروازیں،ملتان ائیرپورٹ سے 9 پروازیں،پشاور سے 13 پروازیں،سیالکوٹ سے 4 پروازیں اور  فیصل آباد سے 8 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شارجہ، بحرین، کویت، قطر، دبئی، دوحہ اور استنبول جیسے اہم بین الاقوامی روٹس پر بھی تقریباً 100 پروازیں متاثر ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی سمیت عالمی معاشی دباؤ اور مہنگائی نے ایوی ایشن سیکٹر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔