ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے چارا مودی! پانی روکنے کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد چناب میں بلا اطلاع پانی چھوڑ دیا

City42, Indus River System , Chanab River, Head Marala, Bagalhyar Dam, City42
کیپشن: ہیڈ مرالہ پر چناب مین پانی کی مقدار ایک دن میں 27 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 88 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔ بھارت دریا مین مزید پانی بھی چھوڑ دے گا تو پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ البتہ بھارت کے کینہ پرور وزیراعظم کو اس دھونس کا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا۔
بے چارا مودی! پانی روکنے کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد چناب میں بلا اطلاع پانی چھوڑ دیا
City42, Indus River System , Chanab River, Head Marala, Bagalhyar Dam, City42
بے چارا مودی! پانی روکنے کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد چناب میں بلا اطلاع پانی چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ستی42:  بھارت  کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جنونی  وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد  پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔ 

مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔  پاکستان میں  بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے  کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں کہ چناب میں اضافی پانی آ گیا ہے۔

تازہ  ترین سورتحال یہ ہے کہ چناب دریا میں  ہیڈ مرالہ کے مقام کر لگے نشان نچلے درجہ کے سیلاب کی نشان دہی کر رہے ہیں۔ 

گزشتہ کچھ گھنٹوں سے  چناب میں مسلسل پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ھے - 

ہیڈمرالہ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ دریا مین مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج  88 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔ 

جمعرات کو  چناب میں 27 ہزار کیوسک پانی  بہہ رہا تھا، آج اس کی مقدار دو گنا بڑھ چکی ہے۔ 

زمینی صورتحال

بھارت کا بلا اطلاع چھوڑا ہوا پانی پاکستان کے لئے سر دست کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا۔ بھارت اوپر بگلہیار ڈیم پر  جو پانی ذخیرہ کرتا ہے وہ سراسر غیر قانونی ہے۔  اب وہ اپنی ہٹ نبھانے کے لئے اور یہ جتلانے کے لئے کہ وہ دراصل سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کر رہا، بھارت پاکستان کا روکا ہوا پانی پاکستان کوواپس کر رہا ہے حالانکہ خود ساختہ برتری کے ذہنی مرض میں مبتلا پرائم منسٹر مودی کا دعویٰ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا ہے۔ 

Caption  مقبوضہ کشمیر میں  بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی ایک شق کو بائی پاس کر کے چناب کا پانی روکنے اور خود استعمال کرنے کے لئے جو بگلہیار ڈیم بنایا وہ عملاً اس مقصد کے لئے ناکارہ ثابت ہو رہا ہے۔  بھارت کے کینہ پرور حکمران چاہیں بھی تو پاکستان کے ملکیتی تین دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتے۔