ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ داخلہ کا شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس، اہم احکامات جاری

وزیرِ داخلہ کا شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس، اہم احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد کے شہریوں کی سہولیات کیلیے متحرک ہوگئے، محسن نقوی نے دارالحکومت کی شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر غیر ضروری بلاکس ہٹانے کی ہدایت کی، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر سی ٹی او ذیشان حیدر  اور ان کی ٹیم نے  شاہراوں سے بیریرز اور بلاکس ہٹانا شروع کر دیے ، بلیو ایریا ،ایف سکس ،ایف سیون اور اہسپتالوں کو جانے والے راستوں سے بیریرز ہٹا دیے گئے ۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جہاں بہت ضروری ہو وہاں پرانے بیریرز کی جگہ نئے بیریرز لگائیں۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ناکوں پر رش کا بھی نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی سڑکوں پر رش ختم کرنے اور عوام کو بہترین سہولیات دینے کیلئے خور دارالحکومت کی مختلف شاہراوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے ہدایت کی کہ ناکوں پر شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں کی بجائے آسانی فراہم کہ جائے اور چیکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔

آئی جی اسلام آباد ناکوں پر پڑے چوڑائی میں بلاکس کی جگہ متبادل قطاروں میں سکیورٹی کونز لگانے اور جدید نظام لانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔