ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تشدد، توڑ پھوڑ، گھیراؤ جلاؤ مقدمات میں پی ٹی آئی کے  82 کارکنوں کو سزا ہو گئی

  تشدد، توڑ پھوڑ، گھیراؤ جلاؤ مقدمات میں پی ٹی آئی کے  82 کارکنوں کو سزا ہو گئی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی  کے کارکنوں کے 26 نومبر  2024 کو اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ اور تشدد میں ملوث  82  کارکنوں کو اعتراف جرم کے بعد سزا ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر  26 نومبر  2024 کو اسلام آباد پر زبردستی دھاوا بول کر پر تشدد کارروائیاں کرنے، گھیراؤ جلاؤ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں مولث  82 ملزموں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیان جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں اکسایا تھا، ان کارکنوں نے اپنی درخواستوں میں کہا، ہم غریب مزدور ہیں ہم سے رعایت برتی جائے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے کیس کے 82 ملزمان کے اعتراف جرم کر لینے کے بعد  عدالت نے ان کے ساتھ رعایت برتی اور انہیں سنگین جرائم کی کم سے کم سزا سنائی۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 24 اور 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے دوران غیر قانونی اقدامات اور سنگین نوعیت کے جرائم  پر درج 24 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے دوران 1609 ملزمان میں سے عدالت پیش ہونے والے 560 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔  26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور  کی گئی تھیں۔  بعض کارکن اب بھی حراست مین تھے۔
 
عدالت میں پیش کیے گئے 82 ملزموں نے جج کے سامنے اعتراف جرم کیا اور  بیان حلفی جمع کرایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے انہیں احتجاج کے لیے اکسایا تھا۔

ملزموں نے عدالت  میں بیان دیا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہمارے ساتھ رعایت برتی جائے۔

مانہوں نے عدالت میں یہ تحریری یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ آئندہ کسی  غیر قانونی سرگرمی اور توڑ پھوڑ کی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے۔

بعد ازاں عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے82 ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق دستیاب رعایت برتتے ہوئے انہیں صرف  4،4 ماہ قید اور 15،15 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی۔