پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے بڑا انکشاف کردیا

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر قمر کائرہ کی زمین پر قبضہ ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ مختلف اضلاع میں کارکنوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں یہاں تک کہ قمر زمان کائرہ کی زمین پر بھی قبضہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حسن مرتضی کے نقطہ اعتراض پر ڈپٹی سپیکر نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو معاملہ کا نوٹس لیے کی ہدایت کی ہے۔