ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایران کی تاریخ کا ایک اہم اور حساس لمحہ ہے، کیونکہ اس نوعیت کا نقصان جذباتی، سیاسی اور قومی سطح پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوگ کی اس گھڑی میں وہ ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔
نواز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اقوام کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ایرانی قوم کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر، حوصلہ اور استقامت عطا کرے۔
My heartfelt condolences to the government and the people of Iran on the martyrdom of the Supreme Leader, His Eminence Ayatollah Ali Khamenei.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 2, 2026
This is a significant moment in the history of Iran as such a loss carries deep emotional, political, and national implications. During…