ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کا مزید مذاکرات ورچوئلی جاری رکھنے پر اتفاق 

 پاکستان اور آئی ایم ایف کا مزید مذاکرات ورچوئلی جاری رکھنے پر اتفاق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اور آئی ایم ایف کا مزید مذاکرات ورچوئلی جاری رکھنے پر اتفاق  ہوا۔ 

اعلامیہ  کے مطابق وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا جاری کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آنے والے دنوں میں ورچوئل مذاکرات ہوں گے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات ہوئی ۔ 

پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔ ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ایوا پیٹرووا نے کی،  

حکومت کا معاشی استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔  وزیر خزانہ نے کہامشکل اصلاحات کے باعث میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا،ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات حکومتی ایجنڈے کا مرکز ہیں۔ٹیکس نظام میں جامع تبدیلیوں پر کام جاری ہے ۔ٹیکس پالیسی آفس کو مکمل فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ 

وزیر خزانہ  نے  نجکاری اور سرکاری اداروں کی اصلاحات جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

بریفنگ  میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ جاری ہے، ملاقات میں برآمدات پر مبنی معاشی حکمت عملی پر زور  دیا گیا ۔ سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی گنجائش نے مدد دی۔معاشی اشاریے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں،ملاقات میں عالمی توانائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کا خطرہ قرار  ہے ۔ حکومت سماجی تحفظ کے لیے اخراجات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے ۔ 

اجلاس میں اسٹیٹ بینک گورنر اور ایف بی آر حکام سمیت دیگر شریک ہوئے۔