سٹی 42: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفارتی مشنز کے سربراہان کو پاک۔افغان تعلقات اور ایران سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا پاکستان نے گزشتہ چار برسوں میں افغان طالبان حکومت کے ساتھ تحمل اور مثبت رابطہ برقرار رکھا۔افغان حکومت پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے میں ناکام رہی۔
پاک۔افغان سرحد پر افغان فورسز کے بلااشتعال مربوط مسلح حملے کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خطرے کے تدارک کیلئے نپی تلی اور ہدفی کارروائیاں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ۔نائب وزیراعظم کا خطے میں کشیدگی کے خاتمے، تحمل اور سفارتکاری کے ذریعے امن کی بحالی پر زور دیا۔
