ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی؛وزیرِ اعظم نے 18 رکنی کمیٹی قائم کر دی

 پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی؛وزیرِ اعظم نے 18 رکنی کمیٹی قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مشرقی  وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے پیش نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی  تاکہ ملک میں ایندھن کی قلت یا قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے بچا جا سکے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم اور وزیر پاور بھی اس میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پیٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لے۔

علاوہ ازیں جاری کردہ ہدایت میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل پر بھی کڑی نظر رکھے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور مستحکم سپلائی یقینی بنانے کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کرے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔