ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں مشہور ایپل کمپنی کا ایک اور انقلابی اقدام، کمپنی نے نیا کم قیمت والا آئی فون ’ 16ای‘ فروخت کے لیے پیش کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔
’Apple iPhone 16E‘ کی پاکستان میں قیمت 229,999 متوقع ہے اور یکم مئی 2025 کو لانچ کیا جائے گا، موبائل میں 8 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے، یہ ماڈل کالے، سفید رنگ میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے، 48 میگا پکسل کیمرا نصب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی ون موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔
ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔