ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار
کیپشن: lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر دائر درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس جواد حسن نے شہری منیر احمد کی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔لاہورہائی کورٹ نے درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ایسے میں توہینِ عدالت کی درخواست کا جواز نہیں رہتا۔