ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے سوالات

رانا ثنا اللہ کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے سوالات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چور حکومت کے چور اور جھوٹے وزیر ایک دوسرے کو چور، جھوٹا اور فراڈ قرار دے رہے ہیں ،یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو اپنی ہی حکومت کو چور اور فراڈ قرار دے رہے ہیں، جس حکومت کا وزیراعظم چور ، ڈاکو اور کرپٹ ہو اُس کو اُس کے کرائے کے  ترجمان جھوٹا اور فراڈ ہی کہیں گے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے فردوس باجی کو جھوٹی قرار دے دیا ہے ،‎عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے، فنکار اور جعلساز ہیں، ‎فردوس باجی جیلوں میں انہیں بند کرائیں، جنہوں نے عوام کے پیسے سے خریدی گئی بسیں چوری کیں ‎آٹا، چینی، گندم، دوائی چور وزیروں کو جیلوں میں ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎فردوس باجی آپ کے بقول بجلی گیس کے بلوں میں ڈاکہ ڈالا گیا، اپنے اُن وزیروں کو کب جیل میں ڈالیں گے؟ ‎فردوس باجی کی طبعیت اس وقت سے خراب ہے جب سے مسلم ‎لیگ (ن) کا دروازہ ان پر بند ہوا۔ ‎نوازشریف کی صحت پر سیاست کے بجائے معیشت، ملک وقوم کی صحت پر توجہ دیں ‎۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی حکم پر، قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک علاج کے لئے گئے ‎قانون اور عدالت کے حکم کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے، تمام رپورٹس طے شدہ طریقے کے مطابق جمع کرائی گئیں، ‎عمران نیازی کو جتنی مرضی تکلیف ہو، نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔‎انشاءاللہ صحت مند ہونے پر نوازشریف عوام میں واپس آئیں گے ‎،جیل میں انہیں ہونا چاہئے جنہوں نے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے اربوں لے کر ملک کی معیشت ، کاروبار اور روزگار تباہ کر دیا۔ ‎عمران نیازی کو جیل میں ہونا چاہئے جوفارن فنڈنگ کیس سے مفرور ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer