ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جوش انگلس نے 51، میتھیو رنشاہ نے 43 اور اولیور پیک نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے  میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف درکار ہے۔