مریم مظہر: صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر میں ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔