عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والے ہو جائیں ہوشیار

عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والے ہو جائیں ہوشیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی صفائی کرنے میں ناکام ، الٹا شہریوں پر جرمانے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

 کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے بڑا فیصلہ کر لیا، کچرا ٹھکانے نہ لگانے اور عوامی مقامات پر پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا، بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھی بھیجا جائے گا۔ سی ڈی اے  نے نیا شاہی حکم جاری کر دیا کہ شہر کی صفائی کا ٹھیکہ پرائیوٹ کمپنی کو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سزا اور جرمانوں کی نوعیت کا فیصلہ سینیٹیشن ڈپارٹمنٹ کرے گا، پرائیوٹ کمپنی بھی کچرا پھیلانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کر سکے گی۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-06-02/news-1685700140-3335.jpeg

خیال رہے کہ چئیرمین سی ڈی اے نے پرائیوٹ کمپنی کی سہولت کے لیے ایس آر او بھی جاری کر دیا  ہے۔ ایس آر او میں سزا اور جرمانے کا اختیار سینیٹیشن ڈپارٹمنٹ کو تفویض کر دیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer