ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلانگ کررہا ہوں ،اگلے جلسے میں اہم اعلان کروں گا ۔عمران خان

پلانگ کررہا ہوں ،اگلے جلسے میں اہم اعلان کروں گا ۔عمران خان
کیپشن: IMRAN KHAN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم تیاری کرے دیر کے جلسے میں اگلے لائحہ عمل کا علان کرو ں گا ۔ 

شانگلہ کے علاقے بشام میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 75 سال پہلے ایک نعرہ پاکستان کا مطلب کیا ہے کے نعرے پر بنا، عمران خان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور خوف کے بت کی پوجا کرنا سب سے بڑا شرک ہے، جو قوم خوف کے بت کو نہیں توڑتی غلام بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے نوجوانوں میں آپ کے پاس حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آیا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، 30 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے، جبکہ ہندوستان نے چند روز پہلے 25 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ڈیزل اور تیل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے، ہندوستان روس سے تیل خرید سکتا ہے کیوں کہ اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، امریکی سازش کے تحت امریکا کے پتلے اوپر بیٹھ گئے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا  کہ امریکا کی غلام حکومت ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے، قائداعظم نے کہا تھا فلسطینیوں کو انصاف ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا اور اس میں سرکاری نوکر بھی تھا۔