(قذافی بٹ) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کون بنے گا؟ کشتی بیچ منجدھار میں آگئی، تحریک انصاف نے ایک بار پھر ٹرن لیتے ہوئے ناصر درانی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔عائشہ احد کو دھمکیاں دینے پر حمزہ شہباز شریف سپریم کورٹ طلب
سٹی 42 کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے چار ناموں کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر ناصر درانی کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ناصر درانی کو منانے کی کوششیں تیز کردی گئیں، ناصر درانی کے قریبی دوست کو انہیں راضی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اگر وہ مان گئے تو نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ حل ہوجائے گا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اصغر خان کیس، نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری
ناصر درانی کے نام پر حکومت بھی گرین سگنل دے چکی ہے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی خیبر پختونخوا یعقوب اظہار پی ٹی آئی کی دوسری ترجیحی آپشن ہیں، یعقوب اظہار پر بھی حکومت کی نیم رضا مندی سامنے آئی ہے۔