عائشہ احد کو دھمکیاں دینے پر حمزہ شہباز شریف سپریم کورٹ طلب

عائشہ احد کو دھمکیاں دینے پر حمزہ شہباز شریف سپریم کورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سپریم کورٹ میں عائشہ احد کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کو آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عائشہ احد کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار  عائشہ احد نے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کی جان کو حمزہ شہباز سے خطرہ ہے اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 چیف جسٹس نے سماعت کے دوران خواجہ سلمان سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں، جس پر خواجہ سلمان نے کہا کہ میرے علم میں نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سارادن حمزہ شہباز کے ساتھ گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں۔ مجھے پتا نہیں۔ حمزہ شہباز جہاں کہیں بھی ہوں عدالت میں پیش ہوں۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ عائشہ احد میری بیٹی کی طرح ہیں، کسی کی جان کو خطرے میں نہیں دیکھ سکتا۔

یاد رہے کہ عائشہ احد نامی خاتون کو حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی کہا جاتا ہے ۔ گذشتہ برس حمزہ شہباز کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی اور پھر مجھ سے ناروا سلوک رکھا۔ ایسا شخص کیسے حکمران بن سکتا ہے اور کیسے لوگوں کی پرواہ کر سکتا ہے؟۔