ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحوں کی پتریاٹہ آمد ؛ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

 سیاحوں کی پتریاٹہ آمد ؛ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سال 2024-25 میں سیاحوں کی پتریاٹہ آمد کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے 

چیئر لفٹ اور کیبل کار سال 2024-25 میں  5 لاکھ 15 ہزار سیاحوں نے چئیر لفٹ کی سیر کی،پتریاٹہ خاص طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ، روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 ہزار سیاحوں کا پتریاٹہ کا رُخ کرنے لگے۔سیاحوں کی دلچسپی کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے مری، پتریاٹہ کو مزید بہتر کرنے کی ٹھان لی

 کوٹلی ستیاں کے سیاحتی مقامات کو بھی بہتر سے بہترین کا مشن   بنا لیا ،  مری پہلا ہل سٹیشن ہے جہاں اوپن ڈیکر ٹورسٹ بس چلتی ہے،اوپن ڈیکر ٹورسٹ بس سیاحوں کو  نتھیا گلی اور کوہالہ کی سیر کراتی ہے، ٹورسٹ گالف کارٹ کے ذریعے مری سٹی ٹور کا آغاز ہو چکا ہے۔

 پتریاٹہ میں چئیرلفٹ اور کیبل کار سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتے ہیں ،ایڈونچر پارک، امبریلا سٹریٹ، شاپنگ سٹریٹ شہریوں کی تفریح کو دوبالا کرتے ہیں ، راپ کورسز اور نئے ہٹس بھی سیاحوں کے لیے شامل کر دئیے گئے ہیں،  محکمہ ساحت مری کا کوٹلی ستیاں  میں بھی نئی چئیر لفٹ، گلیمپنگ پاڈز ویلیج بنانے کا مشن بھی شامل ہے ، کوٹلی ستیاں میں پیراگلائیڈنگ کلب جیسے بڑے پراجیکٹس پر کام شروع ہے

 رواں سال بجٹ میں خصوصا مری، پتریاٹہ اور کوٹلی ستیاں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے