اکیڈمز میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے بری خبر

 Pribate alSchool Teachers licensing
کیپشن: Teachers licensing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پرائیوٹ اکیڈمز میں میٹرک اور انٹر پاس اساتذہ کے پڑھانے کا انکشاف،محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے لئے ٹیچر لائسنسنگ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا،لائسنس کے حصول کے لئے اساتذہ کو ٹیسٹ دینا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں 99 فیصد پرائیوٹ اکیڈمز غیر رجسٹرڈ ہیں۔پرائیوٹ اکیڈمز میں میٹرک اور انٹر پاس اساتذہ کے پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اکیڈمز میں غیر تجربہ کار اور پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کی بھرتی کے باعث قوم کے معماروں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ اکیڈمی میں پڑھانے والے خواہشمند اساتذہ کو ٹیسٹ دینا ہوگا۔ اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کیلئے الگ سے باڈی تشکیل دی جائے گی۔

لائسنس کے حصول کیلئے امیدوار کا کم سے کم بی اے یا بی ایس ای ہونا لازمی ہوگا۔پرائیوٹ باڈی ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد اساتذہ کو لائسنس جاری کرے گی۔لائسنس کے حصول کے بعد اساتذہ کسی بھی پرائیوٹ اکیڈمی یا ادارے میں پڑھا سکیں گے۔بغیر لائسنس کسی ٹیچر کو پرائیوٹ اکیڈمی یا ادارے میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے اکیڈمز کو بھی 15 جولائی تک رجسٹریشن کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق قواعط و ضوابط کےخلاف ورزی پر متعلقہ اکیڈمز کو سیل کردیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer