پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، رکشہ یونین نے نگران حکومت کو دھمکی دیدی

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، رکشہ یونین نے نگران حکومت کو دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: رکشہ ڈرائیور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کی قیادت میں رکشہ ڈرائیورز نے کیمپس پل سے برکت مارکیٹ تک ریلی نکالی، پٹرول بمب گرانے پر نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

 سٹی 42 کے مطابق عوامی رکشہ یونین کی احتجاجی ریلی میں رکشہ ڈرائیورز  کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ریلی میں شریک رکشہ ڈرائیورز نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  شہر لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے کہا نگران حکومت بھی مہنگائی میں سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ مجید غوری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریلی میں شرکت کیلئے عمران خان، سراج الحق اور خادم حسین رضوی کو بھی دعوت دی۔

پڑھنا مت بھولئے:  پنجاب کیلئے 100 ارب کا بڑا بجٹ جاری

عوامی رکشہ یونین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں پانچ جولائی کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: