ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کردیا۔ 

پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کردیا ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق زراعت ڈیپارٹمنٹ ریسرچ ونگ میں سائنٹیفک آفیسر کی 2 اسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں مریم بنت خالد، رضیہ بی بی، رابیہ شیخ، مطہرہ عالم، اویس احمد، مبشر علی شامل ہیں۔ 

محکمہ ماحولیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ کی 6 اسامیوں پر 19 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں سارہ شاہد، لائبہ راشد، مبارک نذر، مبین اختر، عائشہ نعیم، ساریہ کوثر شامل ہیں۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں مالیکیولر بایولوجسٹ کی آسامی پر 5 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں عرسہ اختر، نمرہ نصیر، فیض احمد شاہ، محمد سلیمان، عبدالرحمان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیٹ ورک سسٹم انجینئر کی 10 اسامیوں پر 36 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جن میں ماہنور، اقرا احسان، عرفان علی، طلحہ خان، حافظ عبد الواحد، ذیشان کریم شامل ہیں۔ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر انسٹرکٹرکی 3 اسامیوں پر 14 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں کائنات مہک، سحر الٰہی، فائزہ اعظم، اقرا احسان، رابیہ بی بی، ماریہ نذیر شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اطلاعات میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی 8 اسامیوں پر 40 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں مرزا جنید بیگ، ازوا شفیع، ام حمیرہ، رابیہ انور، حفصہ وحید، مرزا جہانگیر شامل ہیں۔ محکمہ اطلاعات میں اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کی 4 اسامیوں پر 20 امیدوار امتحان میں کامیاب قرار پائے، جن میں عظمیٰ خیرالدین، عصمت، مدیحہ اجمل، نوید اسلم، عبداللہ رانا، احمد اعوان شامل ہیں۔ محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے، جن میں محمد احسان، غضنفر نعیم، نادر علی، محمد عمران رشید، محمد اکرم، اسامہ اسحاق شامل ہیں۔ محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے، جن میں محمد عمران رشید، محمد آصف اقبال، حافظ محمد ممتاز، شعیب رضا، خاور عباس شامل ہیں۔ 

محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگرانومی کی ایک آسامی پر 5 امیدوار امتحان میں کامیاب قرار پائے، جن میں محمد اکرم، زاہد رسول، حافظ محمد آفتاب، شہزاد بشیر، یاسر حنیف شامل ہیں۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا کی آسامی پر 5 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں علی اکبر رائے، شیخ حمزہ سہیل، محمد کامران اعجاز، افتخار احمد، ارسلان حیدر شامل ہیں۔

پی پی ایس سی ترجمان کے مطابق کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کئےجائیں گے، امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدوارانٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد ودیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ 

امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں ۔