مزید  بارش، برفباری اور ندیوں میں طغیانی کی پیشینگوئی

Rain, Thunderstorm, Flooding in Hill torrents, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: پاکستان کے وسیع علاقوں میں آج شب بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر ور خیبر پختونخوا کے شمالی پہاڑوں پر  برفباری بھی جاری رہے گی۔ جبکہ بلوچستان کے نالوں اور ندیوں میں دو اور تین فروری کو بارشوں سے طغیانی کا خطرہ ہے۔
میٹ آفس نے  اپنی جمعہ کی شام جاری کی ہوئی فورکاسٹ مین کہا ہے کہ بلوچستان، سندھ ، جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /بر فباری بھی متوقع ہے۔

کل ہفتہ  کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

     خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی ،بونیر، بنوں، ڈی آئی خان ، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش /برف باری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد، جھنگ،ننکانہ صاحب ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، خان پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کان مہترزئی ، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ برفباری بھی متوقع ہے۔

سندھ میں  کراچی،حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص ، سانگھڑ، تھرپارکر،شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر/گلگت بلتستان:         کشمیر   اور     گلگت بلتستان میں  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

 02 اور 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔