بشریٰ کی بے وفاقی کے سبب بیٹی کو طلاق ہو گئی، بیٹا نفسیاتی علاجگاہ میں ہے، خاور مانیکا

Khawar Manika, City42, Bushra Manika,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق خاوند اور عدت میں نکاح کیس کے شکایت کنندہ  خاور مانیکا کا کہنا ہےکہ عمران خان نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا، میں نے پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ کی بے وفائی کی وجہ سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی، میرا ایک  بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار رہا اب وہ بحالی سینٹر میں داخل ہے۔

جمعرات کے روز  عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔ عدالت میں جب عمران خان نے عدالت کی کارروائی میں مداخلت کرتے ہوئے معاملہ حلف کے زریعہ طے کرنے کے لئے کہا تو خاور مانیکا نے انہیں کہا تھا کہ تم نے میرا گھر برباد کر دیا۔
 کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں کے سوالون کے جواب میں خاور مانیکا نے کہا کہ عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا تھا، میں بے بس تھا خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز  اٹھائی ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا،  بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں میں نے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔