سٹی42: ہمیشہ سب سے زیادہ باخبر ثابت ہونے والے ذہین سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات کے بعد عظمیٰ خان کے ہولناک سیاسی بیانات اور اعلانات پر ردعمل دیتے ہوئے مستقبل کا نقشہ واضح کر دیاہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو عمران خان کی آئندہ ان سے بھی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
فیصل واوڈا نے ایک نیوز آؤٹ لیت کے اینکر کے سوالوں کے جواب میں پیش گوئی کی کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو ان کی ملاقاتیں "سیاسی ملاقاتیں" تصور ہوں گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت کام ہو، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنےعہدے پر رہیں،گورنر اپنا کام کریں اور صوبے کی خدمت ہو۔اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں۔پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی،میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔